Play اسٹور پر درجہ بندیاں اور تجزیے۔
اس صفحے پر، آپ Google Play، نیز پوسٹنگ کے تجزیوں کیلئے Google کی پالیسیوں سے متعلق درجہ بندیوں اور تجزیوں کے بارے میں معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
آپ ہر اس چیز کیلئے تجزیے لکھ سکتے ہیں جس کو آپ نے Google Play سے خریدا یا کرایے پر لیا ہے۔ تجزیے دوسروں کو اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا حاصل کریں اس کا فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔ Google کسی کو Play پر مواد کی درجہ بندی یا تجزیہ کرنے کیلئے ادائیگی نہیں کرتا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ تجزیہ کار دیانتدار اور غیر جانبدار ہوں گے۔
درجہ بندیوں کا حساب کیسے کیا جاتا ہے۔
ایپس کیلئے Play اسٹور کی درجہ بندیاں اور 1، 2، 3، 4 اور 5 اسٹار تجزیوں کی متناسب تعداد کو ظاہر کرنے والے متعلقہ بار گراف، صارف کے تجزیوں کی تاحیات اوسط قیمت کی بجائے، الا یہ کہ ایپ میں بہت کم درجہ بندیاں ہوں، صارف کے تجزیوں سے ایپ کے موجودہ معیار کی درجہ بندی کی بنیاد پر حساب کیے جاتے ہیں۔ اس سے صارفین کو ایپ کی مزید بصیرت ملتی ہے، اور اس کی موجودہ صورتحال کی بہتر تفہیم ملتی ہے، کیونکہ وقت کے ساتھ ایپس تبدیل ہوسکتی ہیں اور اکثر خصوصیات کو شامل اور ختم کر سکتی ہیں۔ ہم تجزیوں کی کل تعداد دکھاتے ہیں کیونکہ اس سے صارفین کو ایپ کے استعمال اور لمبی عمر کے بارے میں گراں قدر معلومات ملتی ہے۔
Play اسٹور پر موجود دوسرے مواد (کتابیں، موویز، TV شوز) کی درجہ بندیوں کا حساب اس مواد کے صارف کے تجزیوں کی تاحیات اوسط قدر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
آپ کے تجزیہ فراہم کرنے کے بعد دوسروں کو کیا دکھائی دے گا۔
بیشتر تجزیے ہر کسی کو دکھائی دیتے ہیں۔ Play اسٹور ایپ اس بات کی جانب اشارہ کرے گی کہ آیا آپ کا تجزیہ عوامی ہوگا یا نجی۔
عوامی تجزیوں میں Play استعمال کرنے والے ہر شخص (بشمول ڈیولپرز) کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں استعمال ہونے والا آپ کا نام اور تصویر اور ماضی میں تجزیے میں کی گئی ترامیم دکھائی دیں گی۔ نجی تجزیے عام طور پر ابتدائی رسائی یا بی ٹا ٹیسٹنگ والی ایپس کیلئے ہوتے ہیں اور آپ کا تجزیہ صرف ڈیولپر ہی دیکھ سکتا ہے۔ ڈیولپر کو آپ کا نام اور آپ کے Google اکاؤنٹ میں استعمال ہونے والی اکاؤنٹ کی تصویر اور ماضی میں کی گئی ترامیم بھی دکھائی دیتی ہیں۔ عوامی اور نجی دونوں تجزیوں کیلئے، ڈیولپرز آپ کی زبان، آلہ اور ملک اور آلے کی معلومات (جیسے زبان، ماڈل اور OS ورژن) دیکھنے کے اہل بھی ہوتے ہیں۔ ڈیولپرز تجزیوں کے جواب بھی دے سکتے ہیں اور آپ کو جواب دینے کیلئے اس معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی تجزیے میں ترمیم کرتے ہیں تو آپ کے اس تجزیے کو حذف کرنے تک دیگر صارفین اور ڈیولپرز اب بھی گزشتہ ترامیم دیکھ سکتے ہیں۔
درجہ بندیوں اور تجزیوں کو پوسٹ کرنے سے متعلق پالیسیاں۔
درجہ بندیوں اور تجزیوں سے یہ توقع کی جاتی ہے وہ مفید اور معتبر ہوں گے۔ Play پر مواد کا تجزیہ کرنا مفید تاثرات کا اشتراک کرنے اور غیر معمولی مواد اور سروسز تلاش کرنے میں دوسرے Play صارفین کی مدد کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
ایک اچھا تجزیہ لکھنے کیلئے گائیڈلائنز۔
- اپنے تجزیوں کو مفید اور معلوماتی بنائیں۔
- خوبیوں اور خامیوں دونوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔
- اسے دلچسپ بنائیں۔ گرامر اور ہجے چیک کریں اور ضرورت سے زیادہ بڑے حروف اور رموز اوقاف کا استعمال نہ کریں۔
- دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
درجہ بندیوں اور تجزیوں کیلئے Google Play کی پالیسیاں نیچے دی گئی ہیں۔ ایسے جائزے اور تبصرے جو جارحانہ ہیں یا ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں خودکار اور انسانی جائزے کے امتزاج کے ذریعے ہٹا دیا جائے گے اور جو بھی ان کی بار بار یا سنگین خلاف ورزی کرتا ہے وہ Play اسٹور پر پوسٹ کرنے کی اہلیت سے محروم ہو سکتا ہے۔
اسپام اور جعلی تجزیے۔
آپ کے تجزیوں میں اس مواد یا سروس کے ساتھ آپ کے تجربے کی عکاسی ہونی چاہیے جس کا آپ تجزیہ کر رہے ہیں۔
- جعلی یا غلط تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
- ایک ہی تجزیے کو کئی بار پوسٹ نہ کریں۔
- متعدد اکاؤنٹس سے ایک ہی مواد کیلئے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
- دیگر صارفین کو گمراہ کرنے یا درجہ بندی پر اثر ڈالنے کیلئے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
- دوسروں کی طرف سے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
- آپ جس مواد کا تجزیہ کر رہے ہیں، اس کے ساتھ اپنی شناخت یا اپنے تعلق کی غلط ترجمانی نہ کریں۔
موضوع سے مختلف تجزیے۔
آپ جس مواد، سروس یا تجربے کا تجزیہ کر رہے ہیں، اپنے تجزیوں کو اس کے عین مطابق اور اس سے متعلق رکھیں۔
- ایسا ترغیبی، سیاسی یا سماجی تبصرہ یا اس طرح کی کوئی اور چیز پوسٹ نہ کریں جس کا تعلق اس مواد، سروس یا صارف کے تجربے کے بنیادی حصہ سے نہ ہو جس کا آپ تجزیہ کر رہے ہیں۔
تشہیر۔
ہم چاہتے ہیں کہ تجزیے مفید ہوں اور اگر وہ آپ کے زیر تجزیہ مواد یا سروس کے علاوہ کسی اور چیز کو پروموٹ کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مفید نہیں ہیں۔
- ملحق یا ریفرل پر مبنی پروموشنز سمیت، کسی بھی پروڈکٹ یا سروس کیلئے پروموشنل یا تجارتی مواد پوسٹ نہ کریں۔
- فون نمبرز، ای میل پتے یا دیگر ویب سائٹس کے لنکس پوسٹ نہ کریں۔
مفاد کا تصادم۔
حقیقی اور غیر جانبدار تجزیے سب سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ انہیں ایسے لوگوں کے ذریعے لکھا جانا چاہیے جو مالی فائدہ سے متاثر نہیں ہیں۔
- تجزیے پوسٹ کرنے کے عوض رقم، پروڈکٹس یا سروسز کی نہ تو پیشکش کریں، نہ قبول کریں۔
- اگر آپ کوئی مواد، سروس یا تجربہ تخلیق کرنے والے کاروبار کے مالک ہیں یا اس کیلئے کام کرتے ہیں تو اس کا تجزیہ نہ کریں۔
کاپی رائٹ شدہ مواد۔
تجزیے ذاتی اور ایسے ہونے چاہئیں جن سے آپ کی ذاتی آراء کی عکاسی ہوتی ہو۔
- کاپی رائٹ سمیت، دوسروں کے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرنے والے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
کاپی رائٹ شدہ مواد کو ہٹانے کا طریقہ سیکھیں۔
ذاتی اور رازدارانہ معلومات۔
تجزیوں کا مقصد تجربات کا اشتراک کرنا ہوتا ہے۔ آپ حساس ذاتی معلومات کو ظاہر کئے بغیر کسی چیز سے متعلق اپنے احساس کا اظہار کر سکتے ہیں۔
- ذاتی یا رازدارانہ معلومات پوسٹ نہ کریں، جیسے فزیکل پتہ یا ڈرائیونگ لائسنس نمبر۔
غیر قانونی مواد۔
آپ کے تجزیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ قانون اور ایسی کسی بھی اصطلاح یا قانونی اقرار نامے کی تعمیل کرتے ہوں جس سے آپ نے اتفاق کیا ہے۔
- ایسے تجزیے پوسٹ نہ کریں جن میں غیر قانونی مواد ہو یا جو اس سے منسلک ہوں۔
جنسی طور پر صَرِيح مواد۔
Google Play ناظرین کی وسیع تعداد کیلئے ہے اور تجزیوں سے اس بات کی عکاسی ہونی چاہیے۔
- ایسے تجزیے پوسٹ نہ کریں جن میں جنسی طور پر صَرِيح مواد شامل ہو اور جو اسے فروغ یا اس کی ترغیب دیتے ہوں۔
- جنسی حالات میں بچوں کی عکاسی کرنے یا ان سے جنسی طریقے سے مخاطب ہونے والے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔
منافرت والا بیان۔
Google Play سبھی کیلئے ہے اور تجزیوں سے اس بات کی عکاسی ہونی چاہیے۔
- کسی فرد یا گروپ کے خلاف ان کی نسل، قومیت، نسلی وابستگی، مذہب، جنس، جنسی شناخت، جنسی رجحان، عمر، معذوری، ریٹائرڈ فوجی حیثیت یا منظم تعصب یا پسماندگی سے وابستہ کسی دوسری خصوصیت کی بنیاد پر تشدد کو فروغ نہ دیں، تشدد کو قبول نہ کریں یا نفرت نہ پھیلائیں۔
جارحانہ تجزیے۔
Google Play کا مقصد تفریح فراہم کرنا اور آگاہ کرنا ہے، حملہ کرنا اور ٹھیس پہنچانا نہیں۔
- فحش، بے حُرمتی والی یا جارحانہ زبان پوسٹ نہ کریں۔
- دوسروں کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے تجزیے پوسٹ نہ کریں۔