کتاب میں مصنف نے جو ذریں حالات اظہار کئے ہیں قارعین وہ خود کتاب کا مطالعہ کر کے ہی سمجھ سکیں گے مناجات بہ درگاہِ الہٰی سے لیکر نعتِ نبیﷺ تک اور نعت نبیﷺ سے لیکر منقبت اولیاء کرام تک ان تمام پہلوؤں کو کتاب میں اُجاگر کیا گیا ہے تخلیق آدم علیہ السلام اور ابنیاء کراموں کی دنیا میں تشریف آوری کا کیا غرضں وغایت تھا اور عام انسانوں کا رجحان دنیا و آخرت کے تئیں کیا ہے کتاب میں درج ہے خصوصاً اس کتاب میں مصنف نے بانیٔ اسلام حضرت میر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کا بجا طور پر تذکرہ کیا ہے اگر چہ دیکھا جائے گا کہ اصل میں ہم اسی بزرگ کے مرہونِ منّت ہیں جنھوں نے ہمیں دائرہ اسلام میں شامل کیا ہے۔ جن عنوانات پر مصنف نے طبع آزمائی کی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۱. امناجات بہ درگاہِ الہٰی ۲. نعت رسول مقبولﷺ ۳. منقبت پیردستگیر شیخ سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ۴.منقبت شاہِ ہمدان بانیٔ اسلام میر سید علی ہمدانی رحمتہ اللہ علیہ ۵.سبزُک عاشق ۶.شریک حیات کے نام ۷.میون غریب پان ۸.پیرس آلو ۹.مدنس آلو